حیدر آباد، میر پور خاص میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

Hyderabad

Hyderabad

حیدر آباد (جیوڈیسک) حیدر آباد اور میر پور خاص میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور وکیل سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 2 میں نامعلوم افراد نے مقامی بلڈر کے گھر کے باہر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکار اور گھریلو ملازم جاں بحق ہوگیا،ایس ایس پی پیر فرید جان کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

کچھ عرصہ قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی بلڈر جاوید شیخ کے بیٹے کو قتل کردیا تھا جس کے باعث انھیں سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔ دوسرا واقعہ میر پور خاص میں میر شیر محمد تالپور روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے وکیل میر مولا بخش کے دفتر کے باہر بیٹھے افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور وکیل میر مولا بخش سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔