حیدر آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے کارکن حسن مجتبیٰ کی نماز جنازہ تلک چاڑی میں ادا کر دی گئی، حسن مجتبیٰ کے جنازے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین سمیت دیگر ذمے داران نے شرکت کی۔
حسن مجتبیٰ کو گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کے سوگ میں حیدر آباد کے علاقے تلک چاڑی، لبرٹی مارکیٹ، ٹاور مارکیٹ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں دکانیں اور بازار بند ہیں۔