دادو (فیاض جعفری) دادو میں 2 سال قبل برطرف کئے گئے دادو میونسپل کمیٹی کے 56 ملازمین نے بحالی کیلئے ہاتہوں میں بینر اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کر کہ دادو پریس کلب کے سامنے دیا اس موقع پر ملازمین بشیر مگسی، محبوب ملاح دیگر نے کہا کہ سال 2011 میں ہمیں آرڈر دئے گئے جس میں ہم نے تین سال تک اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔
جبکہ دو سال قبل ہمیں بلاوجہ برطرف کیا گیا جس کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولھے بند ہوگئے ہیں اور فاکاکشی کا عالم ہے ، ملازمین نے وزیراعلیٰ سندہ، صوبائی وزیر بلدیات سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری طور بحالی کا مطالبہ کیا بصورت دیگر موجودہ وزیراعلیٰ سندہ کے والد سابق وزیراعلیٰ سندہ عبداللہ شاہ کی مزار پر دہرنا دیا جائے گا۔