حیدرآباد (جیوڈیسک) سیکولر ازم کا جھوٹا دعوے دار بھارت کا مکروہ چہرہ کھل کر سامنے آ گیا۔ رواں سال بھارتی حیدرآباد میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی پر اپنا مذہبی تہوار منانے پر پا بندی عائد کر دی۔
حیدرآباد کمشنر راہول بوجا نے عیدالاضحی اور گنیش تہواروں پر کسی بھی قسم کے جانور ذبح کرنے پر پابندی عائد کر نے کا حکم جاری کیا ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تا دیبی کاروائی کرنے کا انتباہ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر حیدرآباد را ہو ل بوجاءنے 17ستمبر سے 27ستمبر تک ضلع حیدرآباد کی حدود میں کسی بھی قسم کا کوئی جانورذبح نہیں کیا جائیگا۔
علاقے کے تما سلاٹر ہاوسز کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مذہبی یا عوامی مقامات(مندر،درگاہ) وغیرہ پریا عید الاضحی پر جانور ذبح کرنے کی ممانعت ہو گی۔کیونکہ ان تاریخوں کے دوران ہندوﺅں کا مذہبی تہوار گنیش اور مسلمانوں کا مذہبی تہوار عید الاضحی آ رہی ہے۔