حیدرآباد (جیوڈیسک) سندھ میں تیل و گیس کی پیداوار کے سلسلے میں ایک خوشخبری سامنے آئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی نے حیدرآباد کے پساکھی ڈیپ فیلڈ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے مطابق کمپنی نے پاساکھی ڈیپ فیلڈ کے کنوئیں نمبر 4 سے نئے ذخائر دریافت کئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ابتدائی طور پر اس کنویں سے 1 کروڑ 41 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 125 بیرل یومیہ تیل نکالا جاسکے گا۔ اس طرح کی دریافتوں سے ملک میں توانائی بحران کے خاتمے میں مد مل سکتی ہے۔ صوبہ سندھ میں حالیہ چند برسوں کے دوران گیس کے کئی نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں اور پاکستان کی کُل گیس پیدا وار میں سندھ کا 70فیصد حصہ ہے۔