حیدر آباد (جیوڈیسک) کراکرم ایکسپریس گزشتہ رات کراچی سے لاہور جا رہی تھی جھنگ شاہی کے مقام پر حوالدار رمضان نے ایک لاوارث بیگ گاڑی میں دیکھا اور لوگوں سے پوچھا مگر کوئی دعوے دار سامنے نہ آیا لہذا بیگ کو حیدرآباد ریلوے پولیس اسٹیشن میں جمع کرا دیا۔
رمضان نے بیگ کو چیک کیا تو وہ نوٹوں سے بھرا ہوا تھا جسے پولیس اسٹیشن پر گنا گیا تو وہ 343000 تھے اسی اثناء میں ایک وارث پیدا ہو گیا مگر ثبوت پیش نہ کر سکا تاہم کوئی درست وارث اب تک نہیں آیا نوٹوں کے بیگ کو ریلوے پولیس اسٹیشن میں جمع کرا دیا گیا ہے اور وارث نہ آیا تو عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا۔