حیدر آباد(جیوڈیسک)حیدرآباد میں گزشتہ روز رینجرز ہیڈ کواٹر پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے تھے،جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے25 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
رینجرز نے لطیف آباد کے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی اور 25 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ متعدد افراد کے گھروں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
گرفتار کئے جانے والے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے رینجرز ہیڈ کواٹر فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ،رینجرز کے اس ٹارگٹڈ آپریشن میں پولیس اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے۔