حیدرآباد: پی پی کارکنوں کا احتجاج، ایک کی خود سوزی کی کوشش

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدر آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے پارٹی کے مقامی رہنماوں کی کرپشن کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ایک کارکن نے خود سوزی کرنے کی کوشش کی تاہم دیگر کارکنوں نے اُسے بچا لیا۔ حلقہ پی ایس 49 سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی کے مقامی رہنماؤں غلام رسول کلہوڑو اور شبیر سنگراسی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔

احتجاج کے دوران عزیز نامی کارکن نے پیٹرول چھڑ کر خود کو آگ لگالی۔ تاہم دیگر کارکنوں نے فوری طور پر آگ بجھا دی۔ بعد میں کارکن کے بے ہوش ہونے پر اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ مقامی رہنماوں نے پارٹی فنڈز میں خوردبرد کی ہے اور نوکریاں حقیقی کارکنوں کو دینے کے بجائے فروخت کی جارہی ہیں۔