سبی پریس کلب اور انجمن تاجران سبی کے تعاون سے سبی شہر اور گردونواح میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی گئی

SIBI STRIKE

SIBI STRIKE

سبی (طاہر عباس) کوئٹہ میں تین صحافیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے اور ان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور ورثاء کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف سبی پریس کلب کی جانب اور انجمن تاجران سبی کے تعاون سے سبی شہر اور گردونواح میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی گئی۔

اس موقع پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز ،مارکیٹیں ،اور دکانیں بند رہیں جبکہ شٹرڈائون ہڑتال کے باعث اندرون شہر ٹریفک بھی معطل رہی سبی پریس کلب کے صحافی شٹر ڈائون ہڑتال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کرتے رہے اور شٹر ڈائون ہڑتال کا جائزہ لیتے رہے نجمن تاجران سبی کی جانب سے شٹر ڈائون ہڑتال شام تک جاری رہے گی۔