حیدر آباد : جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Hyderabad

Hyderabad

حیدر آباد (جیوڈیسک) حیدر آباد کی نارا جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آغا نعیم غوری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ آغا نعیم غوری ڈیوٹی ختم ہونے پر ٹنڈو آغا اپنے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

انہیں زخمی حالت میں سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ آغا نعیم کے قتل کے بعد نارا اور سنٹرل جیل کی سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔ آغا نعیم غوری نے بیوہ، بیٹا اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔