خیرپور : خیرپور ناتھن شاہ میں کھوسہ برادری سیتاروڈ کے بااثر شخصیات کی زیادتیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں رامن کھوسو سے تعلق رکھنے والے شاہنواز کھوسواور دیگر متاثرین نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں رامن کھوسو میں بااثر افراد اقبال کھوسو، شہاب الدین کھوسو، صدام، عمران، مختیار اور دیگر زرعی زمین سے فصل چوری کرکہ فرار ہوگئے جس کی شکایت الہورایو کھوسو اور منظور کھوسو کو دی گئی لیکن انہوں نے بغیر کچھ سنے سمجھے ہمیں برا بھلا کہا اور ہم پر حملہ کیا اورہمیں جان سے مارنے کی دھمیاں دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی اطلاع جب پولیس کو دی گئی تو پولیس نے اپنی روایت کو دھراتے ہوئے ہماری ایک بہی نہیں سنی الٹا ہم پر حملے کا جھوٹا مقدمہ درج کردیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بااثر شخصیات سے جان کا خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے۔بااثرافراد پولیس کی مدد سے ہمیں حراسان کر رہے ہیں۔انصاف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، سیشن کورٹ دادو اور دیگر اعلیٰ حکام سے ان پر درج کیا گیا مقدمہ خارج کر کہ بااثر شخصیات خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔