حیدر آباد میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ، کسٹم انسپکٹر جاں بحق

Deadbody

Deadbody

حیدر آباد (جیوڈیسک) کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے کسٹم انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

حیدر آباد میں کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے مارکیٹ ٹاورمیں اسمگلرز کے خلاف کارروائی کی، کسٹم اہلکاروں کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کسٹم انسپکٹرغفار شیخ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار جب کہ دیگر فرار ہو گئے ہیں، فرارہونے والے ملزمان اپنی گاری اوربڑی مقدار میں اسمگل شدہ گٹکا چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں، مفرور افراد کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔