حیدرآباد میں پولیس و رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 38 ملزمان زیر حراست

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔ کارروائی کے دوران 38 ملزمان کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ آج صبح حیدر آباد کے علاقوں ہالا ناکہ اور افغان بستی میں پولیس اور زینجر نے مشترکا ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس کے دوران38 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ٹارگٹڈ آپریشن میں 25 تھانوں سمیت رینجرز کے چار سو اہلکاروں اور 9 ڈی ایس پیز نے حصہ لیا۔

کراچی میں بھتہ خوری، قتل، ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں سمیت لیاری گینگ وار میں مطلوب 53 دہشت گردوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے حیدرآباد ریجن کے9 اضلاع میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کا اعلان گزشتہ روز ڈی آئی جی حیدآباد نعیم اکرم بھروکا نے پریس کانفرنس میں کیا تھا۔

ان اضلاع میں حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، جام شورو، ٹھٹھہ، نواب شاہ، دادو، بدین اور مٹیاری شامل ہیں۔ ڈی آئی جی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس رپورٹ پر حیدرآباد کے بعض علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔