حیدرآباد میں دہشت گردوں کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں، پولیس

Hyderabad

Hyderabad

حیدر آباد (جیوڈیسک) ایس ایس پی حیدرآباد ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں حیدرآباد شہر سے برآمد کئے گئے دھماکا خیز مواد سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہر میں دہشت گرد موجود ہیں۔

حیدرآباد پولیس ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے سیمنٹ کے بلاکوں میں دھماکا خیز مواد نصب حیدرآباد میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا اور اسی نوعیت کے بم کراچی میں دہشت گردی کیلئے استعمال کئے گئے۔

ایس ایس پی حیدآباد کا کہنا تھا کہ پولیس تفتیش کررہی ہے کہ دہشت گردوں کے حیدرآباد میں کن کن لوگوں سے رابطے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز پکڑے گئے 4 ملزمان گھروں میں لوٹ مار کے کے علاوہ ایم کیو ایم کے رہنما عاصم کبیر کے اغوا میں بھی ملوث تھے۔