حیدرآباد: رہائشی عمارت گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 40 زخمی

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے میں رہائشی عمارت گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق الیاس آباد میں چوڑی پاڑہ کی ایک بوسیدہ دومنزلہ رہائشی عمارت اچانک گر گئی جس کا ملبہ آس پاس کے کچے مکانات پر گر گیا۔ ملبے کی وجہ سے دونوں کچے مکان بھی زمین بوس ہو گئے۔

حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور40 سے زائد زخمی ہو گئے، علاقے میں اب بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔