حیدرآباد، دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 8 افراد ڈوب گئے

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 8 افراد ڈوب گئے، 6 کی لاشیں نکال لی گئیں، 2 کی تلاش جاری ہے۔ حیدرآباد میں گرمی کے باعث دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 8 افراد ڈوب گئے،6 لڑکوں کی لاشیں نکالی گئیں ،2 کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق سرے گھاٹ کے رہاشی سورج، وشال کمار، کشور کمار، سنتوش کمار، پرکاش، اور سوچی جمعہ کی دوپہر سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ جن میں سے چار کی لاشیں دریائے تفریحی مقام المنظر کے قریب دریائے سندھ سے نکال لی گئیں جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکوں کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان ہے اور آپس میں رشتے دار ہیں جو ہر جمعہ کو جامشورو میں المنظر کے مقام پر دریائے سندھ میں نہانے کیلئے جاتے تھے۔ ادھر کوٹری خان پور میں بھی دریائے سندھ سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔