حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔ جس میں 3 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق بھٹائی نگر نمبر 3 میں ناکہ بندی کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 3 ڈ اکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے ڈاکو منیر لاشاری، منظور لاشاری اور اختر سومرو 40 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ مارے جانے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چھینی ہوئی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہیں