حیدرآباد (جیوڈیسک) سندھ ترقی پسندپارٹی کے 7 مرکزی رہنماوں نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے ۔ پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین حیدر شاہانی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ہوت خان سمیت 7 عہدیداروں کے مستعفی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
سینئر وائس چیئرمین حیدر شاہانی کے مطابق 9 مرکزی عہدیداروں میں سے 7 نے استعفی دیدیا ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ انتخابات میں پارٹی چیئرمین کا رویہ غیرسنجیدہ تھا جس کے باعث شکست ہوئی۔