حیدرآباد اور سکھر میں بارش کا امکان

Rain

Rain

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارش کا ایک کمزور سسٹم آج مشرقی سندھ میں داخل ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارش کے اس نظام کے تحت حیدر آباد اور سکھر ڈویژن میں بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی کراچی میں موسم کبھی مکمل اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔