حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد کی مارکیٹ میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت 2 سو روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ منڈی میں 16 کلو کی پیٹی ڈھائی ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ شہر کے بازاروں اور سبزی کے ٹھیلوں پر فی کلو ٹماٹر کی قیمت دوسو 20 سے ڈھائی سو روپے تک جا پہنچی ہے۔
سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ منڈی سے مہنگا ملنے کے سبب وہ یہ قیمت وصول کررہے ہیں۔ دوسری طرف سبزی منڈی میں 16 کلو ٹماٹر کی پیٹی ان دنوں ڈھائی ہزار اور 18 کلو کی تین ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے فصلیں خراب ہونے سے ٹماٹر مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔