حیدر آباد (جیوڈیسک) الی روڈ پر پاک سر زمین پارٹی کے پرچم کشائی کے موقع پر ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے۔
ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں پاک سرزمین پارٹی کے 3 کارکن زخمی ہو گئے۔
پاک سرزمین پارٹی کی ریلی ایم کیو ایم کے زونل آفس پہنچی تو وہاں موجود ایم کیو ایم اور پاک سر زمین پارٹی کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی اور فائرنگ کی۔ جس کے نتیجہ میں ایم کیو ایم کے 5 کارکنان زخمی ہو گئے۔ جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔