حیدرآباد : نامعلوم افردکی ہوائی فائرنگ،3گاڑیاں جلا دی گئیں

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی نامعلوم افرد نے ہوائی فائرنگ کی اور3گاڑیوں کو جلا دیا جبکہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان کینڈی کے گھر باہر بھی ہوائی فائرنگ کی گئی اور ان کی گاڑی کو جلادیاگیا۔

حیدر آباد کے علاقوں لطیف آباد،شاہی بازار،فقیر کا پیڑ،ٹاور مارکیٹ،گاڑی کھاتہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں نا معلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی۔جبکہ ہیر آباد ،پنجرا پول اور قلعہ میں3 گاڑیوں کو بھی جلایا ہے ۔

مشتعل افراد نے مین شاہراہوں پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر رکھے ہیں۔شہر کے بیشتر پیٹرول پمپ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی معمول سے کم ہے۔ادھر نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی کے رہنما عثمان کینیڈی کے گھر کے قریب ہوائی فائرنگ کی اور ان کی گاڑی کو بھی جلا دیا۔