حیدر آباد (جیوڈیسک) ضیا الدین اپنے گھر سے آٹوبان روڈ پر پہنچے تو دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ضیاء الدین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ان کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں پرایم کیو ایم کے کارکن اور لواحقین جمع ہو گئے۔
ضیاء الدین متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے معاون غازی صلاح الدین کے بھائی تھے۔ واقع کے بعد شہر بھر میں پولیس کا گشت اور چیکنگ سخت کر دی گئی۔