حیدر آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق

Hyderabad

Hyderabad

حیدر آباد (جیوڈیسک) لطیف آباد نمبر 7 میں مقامی ہوٹل پر پولیس اہلکار موجود تھے کہ اچانک نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چار پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے دو پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

دو شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر بھٹائی اسپتال منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ لیاقت کالونی میں پیش آیا جس میں بھی نامعلوم افراد نے دو پولیس اہلکاورں پر فائرنگ کر دی۔

دونوں پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر تھانہ خلیلی ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ دونوں اہلکاروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔