حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت شہادت امام جعفر صادق کی مجلس سے مقررین کا خطاب
Posted on August 25, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : خالق کائنات نے اس حسین جہاں کو خلق فرمایا اور ساری نعمتیں انسان کے لئے اور انسان کو اپنے لئے خلق کیا اب انسان پر لازم ہے کہ اس کی معرفت حاصل کرے جب کہ وہ دکھا ئی بھی نہیں دیتا مگر یہ اُس مالک کا احسان کہ اُس نے اپنی معرفت کے لئے ایسی حستیاں خلق فرمائیں کہ جن کے ذریعے سے انسان اُس کی معرفت حاصل کر سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت شہادت امام جعفر صادق کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امتیاز حسین رضوی نے کیا مجلس سے نجمی حسن ،آغا ناصراور حیدر عباس رضوی نے بھی خطاب کیا جبکہ نوحہ خوانی ایس ایم نقی و برادران نے کی ڈاکٹر امتیاز حسین رضوی نے مزید کہاکہ اب وہ ہیں۔
کون اُن کی نشانیاں کیا ہیں نشانی یہ ہے کہ اُن کا تعلق خالق سے بھی ہو اور مخلوق سے بھی اسی لئے اللہ تعالیٰ نے بشریت کے ساتھ دنیا میں بھیجا اور اپنے کمالات عطاء کئے تاکہ دونوں جگہ رابط ہوسکے انہوں نے کہا کہ جس نے صرف آنکھوں پر مادی پردے ڈال کر اُنہیں دیکھا اُنہیں اُن کے مقام سے گرا دیا اور جس نے ذرا بڑھ کر دیکھا اُس نے خدا مان لیا پیغمبران خدا کو جس طرح ستایا گیا۔
اُس سے کہیں زیادہ ہمارے نبی آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کو ستا یا گیا آپ صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کے بعد آپ کے نائبین کو اذیتیں دینا شروع کیں جس کا منہ بولتا ثبوت امام جعفر صادق کو ذہر دے کر شہید کیا جانا ہے۔ امام جعفر صادق نے فقہ کے تعلیم کو اتنا عام کیا کہ فقہ کا نام بھی فقہ جعفریہ پڑ گیا۔