حیدر آباد : کچی شراب پینے سے پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں کچی شراب پینے سے ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آج لطیف آباد نمبر چار میں پانچ افراد چل بسے، جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جس کے بعد حیدرآباد میں کچی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے شہر میں کچی شراب فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے ستر سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ کچی شراب سے ہونے والی اموات پر ایس ایس پی حیدرآباد نے چار ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا۔