قصور (محمد عمران سلفی سے) اسسٹنٹ کمشنر قصور دورہ مشہود شورش کا کھانے پینے والی اشیاء میں ملاوٹ ‘ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون ، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور ناجائز منافع لینے پر 2 دوکانیں سیل ‘2دوکانداروں کیخلاف ایف آئی آر درج جبکہ 3 کو جرمانے کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش نے گزشتہ روز سٹی قصور میں پرانے لاری اڈا اور گردونواح میں اشیاء ضروریہ کی زائد قیمتیں وصول کرنے ‘کھانے پینے والی اشیاء میں ملاوٹ اور ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کریک ڈائون کیااورریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر ایک دودھ دہی کی دوکان جبکہ ایک بیکر ی پر جعلی منرل واٹر فروخت کرنے پر دونوں کو سیل کر کے دوکاندار وں کیخلاف ایف آئی آر زدرج کروا کر انہیں حوالہ پولیس کر دیا۔
جبکہ اس کے علاوہ چیکنگ کے دوران ناقص صفائی پر 3دوکانداروں کو جرمانہ کیا گیا اور انہیں وارننگ دی کہ اگر کھانے پینے کی اشیاء میں صفائی کے انتظامات ٹھیک نہ کئے گئے تو بھاری جرمانہ کیساتھ ایف آئی آرز بھی درج کروائی جائینگی ۔اے سی قصور وردہ مشہود شورش نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران اب تک ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 65 ہزار 700 روپے جرمانہ جبکہ 9 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حفظان صحت اور معیاری کھانوں کیلئے ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والی اشیائے خورونوش اور صفائی ستھرائی کے ضمن میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور فوڈ اتھارٹی کی جانب سے طے کردہ میکنزم پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ علاوہ ازیں انہوں نے قادی ونڈ روڈ پرچائلڈ لیبر کے خاتمے کے سلسلہ میں پانچ اینٹوں کے بھٹوںاتفاق برکس ، ایمان برکس ، مدینہ برکس ، سبحان برکس اور المدینہ برکس نمبر 3کا بھی دورہ کیا اور وہاں پرکوئی بھی بچہ مزدوری کرتے ہوئے نہ پایا گیا۔