دل کی بات ماننے والی بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ بہت سی ہیروئنوں کا ڈپلومیٹک رویہ نوجوانوں کو متاثر کرنے کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔
فلم سانوریا سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے والی سونم کپور کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ بھارت میں خواتین کے معاملات میں تبدیلی آئے گی۔ اس کے برعکس بالی ووڈ میں ایسا نہیں ہے۔ان کے مطابق فلمیں معاشرتی تبدیلی کی عکاس ہوتی ہیں۔ آرٹ اور فلمیں کبھی بھی معاشرے کو ڈکٹیٹ نہیں کرتیں۔
سونم کپور کا مزید کہنا تھا کہ لڑکیوں کو اپنے اندر موجود خوف کو ختم کرنا ہوگا۔ سونم ایک حقیقی لڑکی بننے کی کوشش کرتی ہیں۔ کہتی ہیں کہ گو کہ یہ ایک احمقانہ بات ضرور ہے تاہم میرے لئے اہم ہے۔