ہیوجیک مین کی کرائم تھرلر ایکشن فلم”پرزنرز”کا نیا ٹریلر جاری

Prisoners

Prisoners

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹیہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار ہیو جیک مین کی کرائم تھرلر فلم”پرزنرز”(Prisoners)کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار ڈینس وائلنیو کی اس فلم میں ہیوجیک مین سمیت جیک گلن ہال، ٹیرنس ہاورڈ، پال ڈینو، ماریہ بیلواور وائیولا ڈیوس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ براڈرک جانسن اور کائرہ ڈیوس کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ہوجیک مین ایک چھوٹے سے قصبے کے کارپینٹرکیلر ڈور کا کردار نبھا رہے ہیں۔

جسکی چھ سالہ بیٹی اور اسکی بہترین دوست کو اغوا کرلیا گیا ہے جسکے بعد ڈور سرا غرساں لوکی (جیک گلن ہال) کیساتھ ملکر ان کے اغواکاروں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ الکون اینٹرٹینمنٹ اسٹوڈیو میں بننے والی یہ کرائم ایکشن تھرلر فلم “پرزنرز” وارنر برادرز کے تحت 20 ستمبر کو ریلیز کی جائیگی۔