میں راس بیری ہوں

Raspberry

Raspberry

مجھے رس بھری بھی کہتے ہیں۔ میں ذرا کم ہوتی ہوں لیکن بڑے شہروں میں اپنے موسم پر خوب بکتی ہوں۔ پاکستان کے سرد علاقوں میں اب میری کاشت زیادہ ہونے لگی ہے۔ میری دو قسمیں ہوتی ہیں۔ ایک سیاہ اور دوسری سرخ۔ سیاہ اور سرخ دونوں میں غذائیت برابر ہی ہوتی ہے، لیکن سرخ میں حیاتین الف کی مقدار سیاہ کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔

میرا اپنا خاص مزہ اور خوشبو ہوتی ہے۔ میری یہ خوشبو مختلف شربتوں اور آئس کریم وغیرہ کے علاوہ دواوں میں بھی شامل کی جاتی ہے۔ میرا استعمال آنتوں کو تیز رکھتا ہے جس سے بھوک کھل کر لگتی ہے۔ میرے استعمال سے بلڈپریشر کم رہتا ہے۔ اسی طرح رس پینے سے کمزوری کی شکایت دور ہونے کے علاوہ آنتوں کے کیڑے بھی ہلاک ہوجاتے ہیں۔
میرے پتوں کی چائے ٹھنڈی کر کے پینے سے دست آنے کی شکایت بھی دور ہوجاتی ہے۔
١٠٠ گرام رس بھری میں غذائی اجزاء:

حیاتین الف (اے) ١٣٠بین الاقوامی یونٹ
حیاتین بتھایامین ٢ ملی گرام
رائبو فلاوین ٧ ملی گرام
نایاسین ٣ ملی گرام
حیاتین ج (سی) ٢٤ ملی گرام
پروٹین ٥١ ملی گرام
حرارے ٧٤ ملی گرام
نشاستہ ٧ ٥ ملی گرام
کیلشیم ٤٠ ملی گرام
فولاد ٩ ملی گرام
فاسفورس ٣٧ ملی گرام