آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو26 رنز سے شکست

Champions Trophy

Champions Trophy

بھارت (جیوڈیسک) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو چھبیس رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔ ایونٹ میں پاکستانی شاہین کل کالی آندھی سے ٹکرائیں گے۔ کارڈف میں کھیلے گئے چیمپیئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انجری کا شکار ڈیل اسٹین میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔ بھارت نے مقرررہ اوورز میں تین سو اکتیس رنز اسکور کیے۔ اوپنز روہٹ شرما اور شیکھر دھون نے ایک سو ستائیس رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔

شرما پیسٹھ اور دھون ایک سو پندرہ رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ راوندر جڈیجا نے برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے سینتالیس رنز بنائے۔ رائن میک راین نے تین اور لونوابے سوٹسوبے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو اوپنز اچھا آغاز دینے سے قاصر رہے۔

ہاشم آملہ بائیس اور کولن انگرام چھ رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ کپتان ڈی ویلیئرز اور روبن پیٹرسن کی ایک سو چوبیس رنز کی شراکت نے ٹیم کو سمبھا لاڈی ویلیئرز اور رائن میکلارئن ستر اور پیٹرسن اڑسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افرقیہ کی پوری ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر تین سو پانچ رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ ایشانت شرما اور امیش یادیو بھونیشور کمار اور راویندر جڈیجا نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔