آئی سی سی محمد عامر پر پابندی ختم کرنے کیلئے قانون بدلنے پر تیار

Mohammad Amir

Mohammad Amir

کراچی (جیوڈیسک) محمد عامر کی سزا میں رعایت کے لئے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کامیاب تو نہ ہو سکے۔ لیکن آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں اپنا موقف ایسے جم کر پیش کیا کہ آئی سی سی اپنا قانون بدلنے کے لئے تیار ہوگئی۔

آئی سی سی کے مطابق محمد عامر کی سزا میں نرمی کے لئے موجودہ قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے ،لہذا نیا قانون بنایا جائے گا۔آئی سی سی 2014 میں کرپشن کے قوانین کا نئے سرے سے جائزہ لینے کے بعد نیا کوڈ آف کنڈیکٹ بنائے گی۔ اس طرح محمد عامر کے ساتھ دیگر کھلاڑی بھی نئے قانون سے فائدہ اٹھاسکے گے۔