آئی سی سی: نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے

New Zealand Sri Lanka

New Zealand Sri Lanka

انگلینڈ میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں آج نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہو گئیں انگلینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے میں دوسرا میچ آج کارڈ ف کے صوفیہ گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے، دونوں ٹیموں کو اپنی اپنی قوت پر ناز ہے، جو ٹیم میدان مارے گی اس کے حوصلے بلند ہو جائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کا مجموعی طور پر یہ چوتھا اور گروپ اے کا دوسرا میچ ہیمیچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی شروع ہو رہا ہیا س اہم میچ میں سری لنکا کو اپنی اسپن بولرز کی قوت پر کافی بھروسہ ہے دوسری جانب نیوزی لینڈ کو اپنے بیٹسمینوں پر کامل یقین ہے خاص طور پر مارٹن گپٹل انتہائی فارم میں ہے جو کہ اس ٹورنامنٹ سے قبل کھیلی گئی تین ون ڈے میچز کی سیریز میں مسلسل دو سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کو بدستور اپنے سابق کپتان ڈینیئل ویٹوری کی فٹنس کے حوالے سے تشویش ہے، گرانٹ ایلویٹ بھی پنڈلی کی تکلیف سے دوچار ہوچکے ہیں اس کے باوجود نیوزی لینڈ کے حوصلے بلند ہیں۔