آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے،جس کے مطابق پاکستان کے مصباح الحق ٹاپ ٹین میں واحد بیٹسمین ہیں، دس بہترین بالرز میں سعید اجمل اور محمد حفیظ شامل ہیں۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی اسپنر رویندرا جڈیجا نے ون ڈے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کے ساتھ اب وہ مشترکہ نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔

ٹاپ ٹین میں دو پاکستانی اسپنرز سعید اجمل اور محمد حفیظ پانچویں اور آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اب بھی ٹاپ ون ڈے بیٹسمین ہیں، سری لنکا کے ان فارم کمار سنگا کارا تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، تلکارتنے دلشان کا چھٹا اور پاکستانی کپتان مصباح الحق کا آٹھواں نمبر ہے۔ ٹیم رینکنگ میں بھارت بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے والی پاکستان ٹیم کا چھٹا نمبر ہے۔