دبئی (جیوڈیسک) دبئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن لانے پر دھونی مالا مال ہوگئے ،آئی سی سی ون ڈے چیمین شپ شیلڈ کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ 75 ہزار ڈالرز بھی جیب میں آئے ، آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں یکم اپریل 2013 تک نمبر ون پوزیشن لانے پر بھارتی کپتان مہندرا سنگھ کو آئی سی سی ون ڈے شیلڈ دی گئی جبکہ انہیں ایک لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالرز کا چیک بھی پیش کیا گیا۔
2002 میں ،موجودہ رینکنگ سسٹم رائج ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے ون ڈے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ،آئی سی سی کے سابق صدر ڈیوڈ مورگن نے دھونی کو شیلڈ اور چیک دیا ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دھونی کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کے لئے یادگار اور قابل فخر بات ہے ،بھارت کے لئے بہت بڑا عزاز ہے ، وہ بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ایسی پرفارمنس دیتے رہیں گے۔