اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرویزمشرف فرارکیس کی سماعت ہو ئی، عدالت نے استفسار کیا کہ پر ویز مشرف کے فرارہونے پرذمہ دارو ں کیخلاف مقدمات کیوں نہیں درج کیے گئے؟۔ سیکریٹری داخلہ جاوید اقبال نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف کارروائی کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہو ئے بتایا ہے۔
آئی جی کیخلاف کارروائی وزیراعظم کی منظوری سے کی جا سکتی ہے،جسٹس شوکت عزیز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد کیا جانا چاہیے،سیکریٹری ہو یاوزیر اعظم کسی کوحق نہیں کہ عدالتی حکم پر نظر ثانی کرے یا رائے مانگے۔
اس کے جواب میں سیکریٹری داخلہ جاوید اقبال نے عدالت کو بتایا کہ رائے کیلئے معاملہ وزارت داخلہ کو بھجوادیا گیا ہے۔عدالت نے بر ہمی کا اظہار کرتے کہا کہ کسی معاملے کو طول دینا ہو تو اسے وزارت قانون کو بھجوا دیا جاتا ہے۔
اسلام آباد پولیس وزارت داخلہ کے ما تحت ہے،کیا اس معاملے میں بھی عدالت سے رائے لیں گے۔عدالت نے پرویز مشرف فرارکیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہو ئے کہا کہ آئی جی پولیس کے خلاف عدالتی حکم کے مطابق کارروائی کی جائے۔