آئی جی خیبر پختوانخوا کا افسروں کوکھلی کچہریاں لگانے کے احکامات

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے ریجنل اور ضلعی پولیس افسروں کو کھلی کچہریاں لگا کر عوام کی شکایات اور درپیش مشکلا ت کے ازالے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری بیان میں انسپکٹرجنرل خیبر پختونخوا پولیس ناصر خان درانی نے ہدایت کی ہیں کہ صوبہ بھر کے ریجنل اور ضلعی افسران کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں۔

تاکہ عوام اور پولیس کے مابین حائل خلیج کو کم کیا جا سکے، پولیس افسران کو مہینے میں دو کچہریاں منعقدکرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ کھلی کچہریو ں کی تفصیلی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو بھجوانے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔