آئی ایم ایف نے حکومت کی ملی بھگت سے قومی معیشت کویرغمال بنالیاہے حکمران قرضے کی اگلی قسط کیلئے آئی ایم ایف کے ہاتھوں بلیک میل ہورہے ہیں، تحریک تحفظ پاکستان
Posted on July 5, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنما روحیل اکبر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت کی ملی بھگت سے قومی معیشت کو یرغمال بنا لیا ہے۔ حکمران قرضے کی اگلی قسط کیلئے آئی ایم ایف کے ہاتھوں بلیک میل ہورہے ہیں، قومی مفاد ات سے متصادم ان شرطوں کو مسترد کر دیا جائے۔ کیونکہ حکومت کی ناقص معاشی اصلاحات کی قیمت عوام کو چکانا پڑتی ہے۔ آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلے بغیر ملک میں مہنگائی کا طوفان نہیں تھم سکتا۔
اگر حکمران اسی طرح بند آنکھوں سے آئی ایم ایف کے مفادات کاخیال رکھتے رہے توعوام کا کیا بنے گا ان اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ معیشت کو ٹیک آف کی پوزیشن پر لانے، توانائی بحران کا پائیدار حل تلاش اور مقامی وبیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے وفاقی حکومت ہنگامی بنیادوں پر دوررس اقدامات اٹھائے۔
مہنگائی اور توانائی بحران کے ہوتے ہوئے پاکستان درپیش چیلنجز سے نبردآزما نہیں ہوسکتا جبکہ توانائی بحران سے زراعت اورصنعت سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ حکومت بجلی مزید مہنگی کرنے سے گریز کرے ورنہ اس وقت جو چند ایک صنعتی ادارے کام کررہے ہیں خدانخواستہ وہ بھی بند ہو جائیں گے انہوں نے کہا آئی ایم ایف سے ہدایت لے کر ملک نہیں چلائے جاسکتے۔
آئی ایم ایف کا اپنا ایجنڈا ہے جس کے تحت وہ حکومتو ں کو ہدایات جاری کرتا ہے جو حکومت اس ادارہ کی ہدایت پر عمل کرتی ہے وہ تباہ ہوجاتی ہے۔ موجودہ حکومت معاشی پالیساں آئی ایم ایف کے مفاد کے مطابق نہیں عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ کافیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے نئی پالیسی بنائی جائے۔ مہنگائی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے مگر نہ جانے کیوں وفاقی حکومت اس مسئلہ کی طرف توجہ نہیں دے رہی بجلی کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا