وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ملا کر بات کریں گے، اگست تک تمام گردشی قرضے ختم کردیئے جائیں گے۔
قومی اسمبلی میں مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کرنا ان کا حق ہے لیکن کسی قسم کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ جو بھی معاہدہ ہو گا وہ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر موجود ہو گا۔ بارہ اگست تک تمام گردشی قرضے ختم کر دیں گے اور رواں سال اسٹیٹ بنک سے کوئی قرضہ نہیں لیا جائیگا۔