آئی ایم ایف سے معاہدہ پاکستانی معیشت کیلئے بہتر ہے، موڈیز

Moodys

Moodys

پاکستان (جیوڈیسک) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان آئی ایم ایف معاہدہ کو پاکستانی معیشت کے لئے بہتر قرار دیا عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطا بق گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیاں ہونے والے معاہدہ کے تحت پاکستان کو آئندہ چھتیس ماہ میں پانچ ارب تیس کروڑ ڈالر ملیں گے۔

اس معاہدے سے دبا کا شکار ادائیگیوں کے توازن میں قدر میں بہتر ی آئے گی۔ آئندہ سال دو ارب دس کروڑ ڈالر آئی ایم ایف قرض کی ادائیگی بھی آسان ہوجائیں گی۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذاخائر خطر ناک حد تک کم ہورہے تھے جن میں آئی ایم ایف رقم کے حصول سے بہتری آئی گی۔

آئی ایم ایف کے بورڈ سے معاہدیکی باضابطہ منظوری جلد متوقع ہے اور پرواگرام کا آغاز ستمبر میں ہوجائے گا۔ موڈیز کے مطابق معاشی اصلاحات کے معاملے میں پاکستان کا ریکارڈ کافی کمزور ہے۔ مالیاتی خسارے میں کمی، زرمبادلہ ذاخائر میں اضافہ کے معاشی اصلاحات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔