عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان میں اپنے قیام کے دورانیہ میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کا پہلادور ختم ہو چکا ہے۔ جس میں آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے اہم شرائط پر مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں۔
حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مزاکرات کا دوسرا دور آٹھائیس جون سیشروع ہوگا جس میں پالیسی لیول کے مذاکرات متوقع ہیں ۔جیفری فرینک کے سربراہی میں یہ وفد چار جولائی تک پاکستان میں موجود رہے گا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے قرضے کی شرائط کو پاکستان کی اکانومی کی صورتحال سے مشروط کردیا ہے۔ اور انکا یہ بھی تقاضا ہے کہ صوبے بھی بجٹ خسارے کو کم کرنے کے لئے تعاون کریں۔