آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی پہلی قسط ادا کر دی

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی پہلی قسط ادا کر دی،آئندہ تین سال کے دوران پاکستان کو چھ ارب چونسٹھ کروڑ ڈالر ملیں گے۔ چون کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بنک آف پاکستان کو ادا کی گئی، وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قرض کی منظوری کے اڑتالیس گھنٹے کے اندر کسی ملک کو پہلی قسط ادا کی گئی ہے۔

قرض بیرونی ادائیگیوں کا توازن بہتر بنانے اور زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا، پاکستان کو اس قرض پر تین فیصد شرح سود بھی ادا کرنا ہو گی، معاہدے کے تحت آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہر تین ماہ بعد پاکستان کا دورہ کرے گا۔