آئی ایم ملالہ کے بول پر مشتمل گانے کی وڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔ گریمی ایوارڈ وننگ ڈائریکٹر کی تیار کردہ اس وڈیو میں تین ابھرتی ہوئی نوجوان گلوکاراں کے علاوہ دنیا بھر سے تیس مشہور گلوکاروں کی آواز کو شامل کیا گیا ہے۔
گانے سے حاصل ہونے والی آمدنی ملالہ یوسف زئی کے قائم کئے گئے خود مختار فلاحی ادارے ملالہ فنڈ میں دیئے جائیں گے جو خواتین کی تعلیم کے لئے کام کرے گا گانے میں ملالہ یوسف زئی کی تعلیم سے محبت اور بہادری کو پیش کیا گیا ہے