آئی پی ایل 6 : چنئی سپر کنگز نے راجستھان رائلز کو شکست دے دی

Chennai Super Kings

Chennai Super Kings

چنئی(جیوڈیسک)انڈین پریمئر لیگ میں آج ہونے والے واحد میچ میں چنئی سپر کنگز نے راجستھان رائلز کو 5 وکٹ سے شکست دیدی، مائیک ہسی اور سریش رائنا نے نصف سنچریاں اسکور کیں، راجستھان کے شین واٹسن نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری داغ دی۔ ایم چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں چنئی سپر کنگز نے 186رنز کا ہدف19.5اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پورا کیا۔

مائیک ہسی نے51 گیندوں پر88 رنز اور سریش رائنا نے 35گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 51رنز بنائے، جیمز فولکنر نے20 رنز دے کر3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راجستھان رائلز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 185رنز بنائے ۔ راجستھان کے آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن کا بلا خوب چالا۔

وہ گراونڈ کے چاروں طرف دل کھول کر اسٹروک کھیلے اور صرف61گیندوں پر101رنز بناکر پویلین لوٹے، انہوں نے اننگز میں 6 چھکے اور6چوکے لگائے، اسٹورٹ بنی نے بھی 36رنز بنائے ، براوو اور ایشون نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔