آئی پی ایل6 میں سری لنکن کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک

IPL-6

IPL-6

سری لنکا(جیوڈیسک)سری لنکن کھلاڑیوں کی آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت مشکوک ہے۔ پاکستان کے بعد اب سری لنکن کھلاڑیوں کے لئے بھی آئی پی ایل کے دروازے بند کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے بھارتی وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سری لنکن کھلاڑیوں کے آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ تامل ناڈو کی حکومت نے سری لنکا میں تاملز کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے باعث یہ قدم اٹھایا ہے۔

سری لنکا کے نوآن کلاسیکرا اور اکیلا دھننجے کو تامل ناڈو میں ہونے والے میچ میں چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کرنی ہے۔ لیکن فرئنچائز حکومت کی جانب سے سری لنکن کھلاڑیوں کے لیگ میں گرین سگنل ملنے کے انتظار میں ہیں۔

آئی پی ایل کے چئیرمین راجیو شکلا نے تمام معاملے سے لاعلی ظاہر کی ہے۔ آئی پی ایل کا چھٹا ایڈیشن تین اپریل سے شروع ہوگا۔