آئی پی ایل : بنگلور نے حیدرآباد کو جبکہ ممبئی انڈینز نے دلی ڈیئرڈیولز کو ہرا

IPL

IPL

کراچی(جیوڈیسک)کراچی انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے حیدرآباد سن رائزرز کو ہرادیا، ممبئی انڈینز نے دلی ڈیئرڈیولز کو شکست دے دی۔ممبئی انڈینز نے ہوم گراونڈ پر دحوم مچادی،پہلے دانیش کارتک نے دھواں دھار اننگز کھیلی، اور 48گیندوں پر 86رنز کی اننگز کھیلی،پھر روہت شرما نے 74رنز بناڈالے اور اسکور کو 209رنز تک پہنچا دیا،پہاڑ جیسے اسکور کے سامنے دہلی ڈئیر ڈیولز کی ٹیم لڑکھرا گئی۔

ڈیوڈوارنرنے61رنزبناکرٹیم کوفتح دلانے کی بھر پور کوشش کی ، لیکن پوری ٹیم 165رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔اس سے پہلے بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز کے بیٹسمین خوب جم کرکھیلے،کیمرون وائٹ اورتھشاراپریرا حریف بولرز پرخوب برسے۔وائٹ کے 34گیندوں پر52،پریرا کے 24گیندوں پر 40رنز۔

ٹیم کااسکور رہاچھ وکٹ پر 161رنز۔رائل چیلنجرزکی باری آئی تو میزبان شائقین ہنسناہی بھول گئے،پہلے اگروال جارحانہ 29رنزبناگئے،پھر ویرات کوہلی نے تو بولرزکے ایسے چھکے چھڑائے کہ حریف ٹیم کے ہاتھ پاوں پھول گئے۔ویرات کی 93رنزکی اننگز نے ٹیم کواٹھارویں اوورمیں ہدف تک پہنچادیا۔