آئی پی ایل(جیوڈیسک) سے میں نیاور میریبچوں نے بہت کچھ سیکھااور وہ یہ کہ میچ ہارنے کے باوجود بھی آدمی نہ ہارے۔ ذرائع کو انٹرویو دیتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل میں انکی ٹیم ہار گئی جس کا انہیں ذاتی طور پر بہت افسوس ہے۔
مگر سچ یہ ہے کہ ان کے بچوں نے فلم انڈسٹری کے طویل تجربے سے اتنا نہیں سیکھا جتنا کہ آئی پی ایل کی ہنگامہ خیزی ، رنگا رنگی اور ہر لمحہ تبدیل ہونے والی کیفیت سے سیکھا ہے۔ اب وہ زیادہ بہتر انسان بن گئے ہیں۔ اس کیلیے وہ آئی پی ایل کے شکرگذار ہیں۔