آئی پی ایل کے چیئرمین راجیوشکلا نے استعفی دے دیا

IPL

IPL

نئی دلی (جیوڈیسک) آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے بھارتی کرکٹ کو ہلا کر رکھ دیاہے، بی سی سی آئی کے دواہم عہدیداروں کے بعدآئی پی ایل چیئرمین راجیوشکلانے بھی استعفی دے دیا، لیکن بورڈ کے صدر سری نواسن کی ضد نہیں ٹوٹی، وہ کرسی چھوڑیں گے توشرائط کے ساتھ۔ بھارتی کرکٹ میں جو زلزلہ آیا اس کے آفٹر شاکس اب تک محسوس کیے جارہے ہیں۔

دنیا کا طاقتور ترین کرکٹ بورڈ خالی ہوتا جا رہا ہے، پہلے اجیشرکے، سنجے جگڈیلیے اوراب راجیوشکلا نے بھی استعفی دے دیا، آفیشلز ایک ، ایک کرکے سری نواسن کاساتھ چھوڑتے جارہے ہیں، بھارتی بورڈ کے ضدی صدر تنہا ہوتے جارہے ہیں۔ اس قدر تنہائی اور شدید دباو کے باوجود سری نواسن کی گردن میں آیا سریا نکلنے کانام نہیں لے رہا۔

، سری نواسن نے آئی سی سی کی صدارت سے مستعفی ہونے کے لئے دوشرائط رکھ دیں ہیں ایک یہ کہ وہ مستعفی ہونے کے بعد خزانچی کاعہدہ اپنے پاس رکھیں گے اورآئی سی سی میں بھارتی بورڈکی نمائندگی بھی نہیں چھوڑیں گے