آئی پی ایل : کنگزالیون پنجاب نے ممبئی انڈینز کو50رنز سے ہرا دیا

Mumbai

Mumbai

ممبئی(جیوڈیسک)انڈین پریمیرلیگ میں اظہرمحمودکی آل راونڈپرفارمنس نے کنگزالیون پنجاب کو ممبئی انڈینز کے خلاف پچاس رنز سے فتح دلادی۔کنگزالیون کے اوپنرزکودھرم شالہ کی وکٹ راس نہیں آئی۔

لیکن اظہرمحموداورشان مارش کریزپرآئے تو حریف ٹیم بوکھلاگئی ،اظہرمحمودنے44گیندوں پر80رنزکی اننگزکھیلی۔شان مارش نے63رنزبنائے۔مالینگا کوتین وکٹیں ملیں۔کنگزالیون پنجاب 183رنزبنانے میں کامیاب ہوئی۔

جواب میں ممبئی اندینزکاکوئی بیٹسمین بڑی اننگزنہیں کھیل سکا،رائڈو26رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔پوری ٹیم133رنزپرآوٹ ہوگئی۔اظہرمحموداورسندیپ شرمانے دودووکٹیں حاصل کیں۔