آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ : تحقیقات مکمل، رپورٹ آئندہ ہفتے پیش کی جائیگی

IPL

IPL

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کی اینٹی کرپشن یونٹ نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات مکمل کرلی، رپورٹ آئندہ ہفتے پیش کی جائے گی۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی جیت کے بعد آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کا پنڈورا بکس پھر کھل گیا ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کی ایبنٹی کرپشن یونٹ نے آئی پی ایل میں ہونے والی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے سری سانتھ اور انکیت چون سیکئی گھنٹوں پوچھ گچھ کی۔

تحقیقاتی کمیٹی جولائی کے پہلے ہفتے میں بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی کو پیش کرے گی، آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران پولیس نے راجستھان رائلز کے تین کھلاڑیوں کے گرفتار کرلیا گیا تھا۔